ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : بس او رکرین کے درمیان تصادم۔شدیدزخمیوں میں انٹرنیشنل پاور لفٹر بھی شامل

منگلورو : بس او رکرین کے درمیان تصادم۔شدیدزخمیوں میں انٹرنیشنل پاور لفٹر بھی شامل

Sun, 04 Mar 2018 22:27:13    S.O. News Service

منگلورو 4مارچ (ایس او نیوز)شہر کے مضافات بائکمپاڈی میں ایک بس اور کرین کے درمیان پیش آنے والے حادثے میں بشمول ایک انٹرنیشنل پاور لفٹر4افراد شدیدزخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

کہاجاتا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بنگلورو سے کنداپور جانے والی بس اڈپی کی طرف بڑھ رہی تھی۔ہائی وے پر اچانک کرین سامنے آگئی اور اس کے ہُک بس میں اٹک گئے اور کرین جسے جائسن اسٹیون کراستا چلارہا تھا، کچھ دور تک بس کو گھسیٹ لے گئی جس کی وجہ سے بس میں دائیں جانب بیٹھے ہوئے کچھ مسافروں کو چوٹیں آئیں۔زخمیوں میں شامل بین الاقوامی شہرت یافتہ پاور لفٹر کی شناخت کنداپور کے وشواناتھ بھاسکر گانیگا(۲۷سال)کے طور پر کی گئی ہے جس نے جنوبی افریقہ میں ہوئے کامن ویلتھ گیمس میں گولڈمیڈل اور جموں وکشمیر میں ہوئے پاور لفٹنگ چمپیئن شپ میں سلور میڈل جیتا تھا۔ اس کے کان اور سر پر گہری چوٹ کی وجہ سے وہ بے ہوشی کی حالت میں ہے اور علاج کے لئے اے جے اسپتال میں داخل کیا گیاہے۔

سورتکل پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیاہے۔


Share: